جھل مگسی میں باپ کے ہاتھوں بیٹا قتل

147

بلوچستان کے دو اضلاع میں مختلف نوعیت کے واقعات میں دو افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

ایک واقعہ  محلہ مچھی ڈسٹرکٹ جھل مگسی میں باپ بیٹے کے درمیان میں ناچاقی کی بنا پیش آیا۔  ذرائع کے مطابق واقعہ اس وقت پیش آیا جب باپ نے اپنے بیٹے سے دس ہزار روپے کا مطالبہ کیا منع کرنے پر باپ نے بیٹے کو رات گئے کلہاڑی سے حملہ کرکے قتل کرلیا۔ قتل ہونے والے نوجوان کی شناخت عبدالرزاق اور ملزم کی شناخت سفر خان کے ناموں سے ہوئی ہے۔

اطلاع ملتے ہی پولیس نے جاہ وقوعہ پہ پہنچ کر ملزم کو آلہ قتل سمیت گرفتار کرکے مزید تفتیش شروع کردی۔

دوسری جانب لورالائی سے اطلاعات ہیں کہ کلی شبوزئی نواب خان نامی شخص کنویں میں کام کے دوران برمے کے پرزے دربلی کے نیچے آکر ہلاک ہوگیا ۔ ریسکیوحکام نے لاش کو تحویل میں لیکر ہسپتال منتقل کر دیا جہاں ضروری کاروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کر دی گئی۔