تمپ سے نوجوان جبری طور پر لاپتہ

332

بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے تمپ سے نوجوان جبری طور پر لاپتہ کردیا گیا۔

ٹی بی پی کو علاقائی ذرائع نے بتایا کہ ہلال ولد ہیبتان سکنہ ہشک آباد رودبن کو گذشتہ دنوں جبری طور پر لاپتہ کردیا گیا جس کے بعد ان کے حوالے سے کسی قسم کی معلومات نہیں مل سکی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ہلال ہیبتان کو حکومتی حمایت یافتہ گروہ یعنی ڈیتھ اسکواڈ کے اہلکاروں نے جبری طور پر لاپتہ کیا ہے۔ جبکہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے اس حوالے سے کوئی اقدامات نہیں اٹھائے جارہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بلوچستان میں ڈیتھ اسکواڈز کے خاتمے کا مطالبہ، سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ

واضح رہے بلوچستان میں متعدد مسلح جتھے تشکیل دی گئی ہے جنہیں عرف عام میں ڈیتھ اسکواڈ کہتے ہیں۔

بلوچ قوم پرست تنظیمیں مذکورہ گروہ کے بارے میں یہ الزام عائد کرتے ہیں کہ یہ بلوچوں کو لاپتہ و ٹارگٹ کلنگ اور دیگر سماجی برائیوں میں ملوث پائے جاتے ہیں۔