بولان میں دوسرے روز فوجی آپریشن جاری

496
فائل فوٹو

بلوچستان کے علاقے بولان میں آج دوسرے بھی پاکستان فوج کی جانب سے آپریشن جاری ہے۔ دو روز سے جاری آپریشن میں زمینی فورسز کے ہمراہ گن شپ ہیلی کاپٹر بھی حصہ لے رہے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق بزگر، چلڑی، درگ، جالڑی میں آپریشن کی جارہی ہے۔ علاقے میں فورسز اہلکاروں کی بڑی تعداد موجود ہے جبکہ ہیلی کاپٹروں کے ذریعے بھی فوج اتاری جارہی ہے علاوہ ازیں گن شپ ہیلی کاپٹر بھی آپریشن میں حصہ لے رہے ہیں۔

فوجی آپریشن کا آغاز گذشتہ روز بولان اور ہرنائی کے مختلف علاقوں سے کیا گیا۔ تاہم تاحال جانی اور مالی نقصانات کے حوالے سے کسی قسم کی معلومات نہیں مل سکی ہے۔