بلوچستان کے ضلع ژوب میں مسلح حملے میں پاکستانی فوج کے چار اہلکار ہلاک جبکہ چھ زخمی ہوئے ہیں۔
حملہ ژوب میں افغان بارڈر کے قریب پر پیش آیا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان افغانستان سرحد پر ژوب کے قریب باڑ لگانے کے دوران سرحد پار سے فائرنگ سے چار ایف سی اہلکار ہلاک جبکہ 6 زخمی ہوئے ہیں اور زخمیوں کو سی ایم ایچ کوئٹہ منتقل کردیا گیا ہے۔
حملے میں ہلاک ہونے والوں کی شناخت حوالدار نور زمان، نائک سلطان، سپائی شکیل عباس اور احسان اللہ کے ناموں سے ہوئے ہیں۔ تاہم حملے کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی ہے