اسلام آباد:صحافی کے گھر پر حملہ، زخمی حالت میں اسپتال منتقل

480

پاکستان کے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں صحافی اسد علی طور پر ان کے گھر میں گھس کر نامعلوم افراد نے حملہ کرکے انہیں شدید کا نشانہ بناکر زخمی کردیا

زخمی صحافی کو پمز اسلام منتقل کردیا گیا ہے جبکہ واقعے خبر پھیلتے ہی سوشل میڈیا پہ صحافی برادری اس واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے اپنے خیالات کا اظہار کررہے ہیں

یاد رہے کہ اسد علی طور نے چند روز قبل یوٹیوب پر اپنی ایک ویڈیو میں یہ بیان دیا تھا کہ انہیں نامعلوم نمبروں سے کالز موصول ہوئی ہیں اور اس حوالے سے ایک وفاقی وزیر نے بھی خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ‘وہ تمہارے سر کے پیچھے ہیں’۔

اسد علی طور سینیئر صحافی ہیں۔ ماضی میں کئی ٹی وی چینلز سے بطور پروڈیوسر وابستہ رہ چکے ہیں۔ وہ اپنے یوٹیوب چینل پر گذشتہ کچھ عرصے سے رپورٹنگ بھی کر رہے ہیں۔ اسد علی طور اسلام آباد میں مقیم ہیں اور اپنی کورٹ رپورٹنگ کے لئے سراہے جاتے ہیں۔