کوئٹہ سے لاش برآمد، شناخت کے لئے اسپتال منتقل

110

بلوچستان کے مرکزی شہر کوئٹہ میں ایک لاش برآمد ہوئی ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق لاش سیٹلائٹ ٹاؤن کے قبرستان سے برآمد کی گئی ہے جو نامعلوم الاسم شخص کی ہے، لاش کو شناخت اور مزید کارروائی کے لئے سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

یاد رہے بلوچستان کے مختلف علاقوں سے ایسے افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہے جن کی شناخت ممکن نہیں ہوسکی جبکہ کئی مواقع پر بغیر ڈی این اے کے لاشوں کو لاوارث قرار دے کر انتظامیہ کی جانب سے دفن کیا گیا ہے۔

انسانی حقوق کے اداروں سمیت بلوچ سیاسی حلقوں کے خدشات کے مطابق لاشیں لاپتہ افراد کی ہوسکتی ہیں جنہیں مسخ کرکے پھینکا جاتا ہے جن کی وجہ سے ان افراد کی شناخت کرنا مشکل ہوجاتا ہے۔