بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے پاکستانی فوج پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ گچک کے علاقے ٹوبہ میں تین فوجی اہلکار بارودی سرنگ کی زد میں آکر ہلاک ہوئے ہیں۔
میجر گہرام بلوچ نے جاری بیان میں کہا کہ سرمچاروں نے جمعہ کے روز گچک کے علاقے ٹوبہ میں قابض فوج کے مورچہ میں ایک بارودی سرنگ نصب کیا تھا۔ یہ مورچہ فوجی گشت اور نقل و حرکت کے دوران استعمال کی جاتی ہے۔ سرمچاروں نے اطلاع ملنے پر مذکورہ مورچہ میں ایک بارودی سرنگ نصب کیا، جس سے تین فوجی اہلکار ہلاک ہوئے۔ یہ حملے بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔