کیچ میں فورسز چوکی کو حملے میں نشانہ بنایا – لشکر بلوچستان

433

لشکر بلوچستان کے ترجمان لونگ بلوچ نے میڈیا کو بھیجی گئی بیان میں بلوچستان کے علاقے کیچ میں فورسز چوکی پر حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔

لشکر بلوچستان کے ترجمان لونگ بلوچ نے کہا ہے کہ گذشتہ شب ہمارے سرمچاروں نے ہوشاب میں پاکستانی فورسز کی چوکی کو خودکار ہتھیاروں سے نشانہ بنایا۔

ترجمان کے مطابق حملے میں قابض پاکستانی فورسز چوکی و اہلکاروں کو جانی و مالی نقصان پہنچا ہے۔

لونگ بلوچ نے مزید کہا کہ ہماری کاروائیاں بلوچستان کی مکمل آزادی تک جاری رہینگے۔