کیچ سے فورسز کے ہاتھوں دو نوجوان حراست بعد لاپتہ

212

بلوچستان کے ضلع کیچ سے پاکستانی فورسز نے دو افراد کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام منتقل کردیا ہے۔

دونوں نوجوان کو گذشتہ رات پاکستانی فورسز نے کیچ کے علاقے شاپک سے حراست میں لے کر لاپتہ کیا۔ حراست بعد لاپتہ ہونے والے نوجوانوں کی شناخت وسیم شہداد اور زاہد واجد کے ناموں سے ہوئے ہیں۔

ہیومن رائٹس کونسل آف بلوچستان (ھکپان) کے ترجمان و سیکریٹری اطلاعات عبداللہ عباس نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پہ اپنے ایک مختصر بیان میں کہا ہے کہ فورسز نے گذشتہ رات کیچ کے علاقے شاپک سے دو نوجوانوں وسیم شہداد اور زاہد واجد کو حراست میں لے کر لاپتہ کردیا ہے۔

واضح رہے بلوچستان کے طول و عرض سے فورسز کے ہاتھوں جبری گمشدگیوں کے حوالے سے تواتر کے ساتھ خبریں موصول ہورہی ہے جبکہ کوئٹہ پریس کلب کے سامنے جبری طور پر لاپتہ افراد کے لواحقین اپنے پیاروں کی بازیابی کے لئے سراپا احتجاج ہیں۔