کیوبا: رول کاسترو اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے

305

کیوبا کی کمیونسٹ پارٹی کے سربراہ رول کاسترو نے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا۔

برطانوی میڈیا رپورٹس کے مطابق رول کاسترو نے مستعفی ہونے کا اعلان 8ویں کانگریس کے افتتاح کے موقع پر کیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق رول کاسترو نے اپنے استعفیٰ کے بعد پارٹی کے نئے سربراہ کے نام کا اعلان نہیں کیا ہے۔ سیاسی تجزیہ کاروں کے مطابق راؤل کاسترو کے جانشین صدر ممکنہ طور پر 57 سالہ میگوئیل دیاز کانیل ہوں گے، جو اس وقت ملک کے اول نائب صدر بھی ہیں۔

رول کاسترو نے کہا کہ اپنے ملک، انقلاب اور سوشل ازم کے دفاع کے لیے تیار رہوں گا۔ اُنہوں نے کہا کہ ملک کے مستقبل اور مشن کی تکمیل کے حوالے سے پُراعتماد ہوں۔

کیوبا میں پہلے فیڈل اور پھر رول کاسترو کی صورت میں کاسترو خاندان کا ساٹھ سالہ دور اقتدار چلتا آرہا ہے

فیڈل کاسترو کی قیادت میں کیوبا میں کمیونسٹ انقلاب 1959ء میں آیا تھا اور اس کے بعد سے آج تک وہاں اقتدار کی تبدیلی صرف ایک بار 2006ء میں اس وقت آئی تھی، جب 47 برسوں تک صدر رہنے کے بعد بہت بوڑھے اور کمزور ہوچکے فیڈل کاسترو کی جگہ انہی کی مرضی سے ان کے چھوٹے بھائی رول کاسترو ملکی صدر بنے تھے۔

پانچ عشروں تک اقتدار میں رہنے والے فیڈرل کاسترو کا انتقال 2016ء میں ہوا تھا اور گزشتہ قریب 12 برسوں سے صدر کے فرائض انجام دینے والے راؤل کاسترو بھی اب 86 برس کے ہیں۔