کوئٹہ: یونیورسٹی کے ہاسٹل سے خاتون پروفیسر کی لاش برآمد

362

بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں خواتین اسسٹنٹ پروفیسر کی لاش برآمد ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سردار بہادر خان ویمن یونیورسٹی کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر شائستہ کی لاش یونیورسٹی ہاسٹل سے برآمد ہوئی ہے۔

ڈاکٹر شائستہ کا تعلق کراچی سے بتایا جارہا ہے تاہم موت کی وجوہات تاحال معلوم نہ ہوسکی ۔ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے کوئٹہ بی ایم سی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

اس حوالے سے مزید تحقیقات متعلقہ حکام کررہے ہیں۔