کوئٹہ: کورونا کیسز سامنے آنے پرمزید 2 اسکول بند

115

کوئٹہ میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے باعث مزید 2 اسکول بند کردیے گئے جس کے بعد شہر میں 2 روز کے دوران بند کیے گئے اسکولوں کی تعداد 6 ہوگئی۔

ضلعی ایجوکیشن آفیسر کوئٹہ کے مطابق اساتذہ اور طلباء میں کورونا وائرس کی تشخیص کے بعد کوئٹہ کے گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول ہزارہ ٹاون اور گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول وحدت کالونی کو 15 اپریل سے 21 اپریل تک7 دنوں کے لیے بند کردیا گیا ہے۔

محکمہ تعلیم کا کہنا ہے کہ اسکولوں کو محکمہ صحت کے ذریعے ڈس انفکیٹ کروایا جائے گا۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز کوئٹہ کے تعلیمی اداروں میں 51 مثبت کیس رپورٹ ہونے کے بعد 4 اسکولوں کو  21 اپریل تک 7 دنوں کے لیے بند کردیا گیا تھا۔