کوئٹہ: لاپتہ جہانزیب قمبرانی کی نانی نواسے کی منتظر انتقال کرگئی

276

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق کوئٹہ سے لاپتہ ہونے والے درزی جہانزیب قمبرانی کی نانی انتقال کرگئے۔

مرحومہ اپنی نواسے کی بازیابی کے لئے کوئٹہ اور دیگر مقامات پر احتجاج میں بھی شریک رہی تھی۔

یاد رہے کہ جہانزیب قمبرانی کو 3 مئی 2016 کی رات کوئٹہ میں گھر سے گرفتاری کے بعد لاپتہ کیا گیا تھا۔

لواحقین کے مطابق 10 سے 20 گاڑیوں میں اہلکار آئے اور سیڑھی رکھ کر گھر میں گھس آئے۔ وہ جہانزیب کو ہاتھ سے پکڑ کر آنکھوں پر پٹی باندھ کر ہمارے سامنے لے گئے۔

لواحقین کے مطابق جب جہانزیب کو لے کر گئے تو اس وقت ان کی بیٹی چھ ماہ کی تھی، اب ساڑھے پانچ سال کی ہے۔

خیال رہے کہ بلوچستان میں ایسے کئی کیسز سامنے آئے ہیں کہ لواحقین اپنے پیاروں کی بازیابی کی راہ تکتے اس جہان فانی سے کوچ کر گئے ہیں۔