کوئٹہ: سرینا ہوٹل میں زور دار دھماکہ

562

بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں دھماکا ہوا ہے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکے میں متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں دھماکہ سرینا ہوٹل کے اندر ہوا ہے، دھماکے میں متعدد افراد زخمی ہونے  کی اطلاعات ہیں جبکہ ہلاکتوں کے خدشے کا بھی اظہار کیا جارہا ہے۔

زخمی افراد کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ جبکہ ہوٹل کے پارکنگ ایریا میں کھڑی گاڑیوں میں آگ لگنے کے باعث ریسکیو کے عمل میں مشکلات کا سامنا ہے۔

دھماکے کے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔