کوئٹہ سرینا ہوٹل دھماکہ، خودکش حملے کی ذمہ داری ٹی ٹی پی نے قبول کرلی

1408

آج کوئٹہ میں ہونے بم حملے کی ذمہ داری تحریک طالبان پاکستان نے قبول کرلی ہے۔

تحریک طالبان پاکستان کی جانب سے جاری کیے گئے مختصر بیان میں کہا گیا ہے کہ کوئٹہ کے سرینہ ہوٹل میں اعلیٰ افسران کے اجلاس پر تحریک طالبان پاکستان کے استشہادی مجاہد کا کامیاب کاربم حملہ کیا گیا۔

خیال رہے دھماکے کے نتیجے میں ایک سیکورٹی گارڈ سمیت چار افراد ہلاک ہوئے ہیں جبکہ تیرہ افراد زخمی ہیں جن میں اسسٹنٹ کمشنر ریونیو کوئٹہ اعجاز احمد اور اسسٹنٹ کمشنرجعفر آباد بلال شبیر شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق دھماکہ چینی سفیر کے ہوٹل میں پہنچے قبل ہوا۔ تاہم چینی وفد کے دیگر ارکان ہوٹل میں موجود تھے۔