کوئٹہ: روڈ حادثے میں دو افراد جاں بحق

172

بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے نواحی علاقے میں ٹریلر نے دو افراد کو کچل ڈیا۔

روڈ حادثہ کوئٹہ کے نواحی علاقے کچلاک کے مقام پر پیش آیا جہاں ٹریلر کے بریک فیل ہونے کے باعث ٹریلر کی زد میں آنے والے دو افراد جان بحق ہوگئے۔

پولیس نے لاشوں کو تحویل میں لیکر ہسپتال منتقل کر دیا جہاں ضروری کاروائی کے بعد لاشیں ورثاء کے حوالے کر دی گئی۔ اس متعلق حکام مزید تحقیقات کررہے ہیں۔

دریں اثناء ضلع نوشکی میں کلی شریف خان روڈ پر پک اب گاڑی اور موٹر سائیکل کے درمیان تصادم کے نتیجے میں دو افراد شدید زخمی ہوئے ہیں۔

حادثے میں زخمی افراد کو ٹیچنگ ہسپتال نوشکی منتقل کرنے کے بعد طبی امداد دی گئی۔