بلوچستان کے ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت میں زکری فرقہ کی مقدس زیارت گاہ کوہ مراد میں کروناوائرس کے پیش نظر اجتماعات پر پابندی عائد کردی گئی ہے –
تفصیلات کے مطابق ضلعی انتظامیہ نے کروناوائرس کے تیسرے لہر کے پیش نظر یہ پابندیاں عائد کی ہیں –
ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق کوہ مراد کی زیارت پر 12 مئی تک پابندی عائد ہے –
خیال رہے کہ زکری فرقہ سے تعلق رکھنے والے لوگ رمضان المبارک کے آخری عشرے میں ہزاروں کی تعداد میں کوہ مراد کی زیارت کرتے ہیں –