کئی دہائیوں سے بلوچ سماج کو غیرسیاسی عوامل میں مبتلا کرنے کی دانستہ کوشش کی گئی – بساک

152

بلوچ سٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی کراچی زون کا جنرل باڈی اجلاس زیر صدارت زونل نائب صدر صلاح الدین بلوچ منعقد ہوا جبکہ مرکزی انفارمیشن سیکریٹری عارف بلوچ مہمان خاص اور سنٹرل کمیٹی کے رکن وحید عباس اعزازی مہمان شریک ہوئے۔

اجلاس میں مرکزی سرکولر، سابقہ رپورٹ، تنقیدی نشست، عالمی و علاقائی سیاسی صورتحال، تنظیمی امور پر سیر حاصل بحث کے بعد آئندہ لائحہ کا عمل کے ایجنڈے میں نئی زونل کابینہ کا انتخاب کیا گیا جس میں نعمان خالد زونل صدر اور پیران دلمراد زونل جنرل سیکرٹری منتخب ہوئے۔

زونل جنرل باڈی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی انفارمیشن سیکرٹری عارف بلوچ نے کہا کہ میں سب پہلے بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی کراچی زون کے تمام کارکنان کو مبارک باد پیش کرتا ہوں کہ ان مخلص سیاسی کارکنوں کی سیاسی جہدوجہد کی بدولت تنظیم نے دوسرا مرکزی کونسل سیشن کراچی میں منعقد کرنے میں کامیاب رہی اور اسکے ساتھ کراچی کے دیگر علاقوں میں بھی تنظیم کے کاروان کو بھی آگے بڑھانے میں کامیاب ہورہے ہیں جس کی حالیہ مثال کراچی کے مختلف علاقوں میں تنظیمی پروگرام “کتاب عطیہ مہم” کے دوران مختلف علاقوں میں کیمپ منعقد کرکے عوامی توجہ کو اپنے تنظیمی مقصد کی جانب مبذول کروانا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بساک نے اپنے کامیاب کونسل سیشن کے بعد ایسے پالیسیاں مرتب کی ہے جس کی رو سے بلوچ معاشرے میں تعلیمی سرگرمیوں کو فروغ چڑھانے کا اعادہ رکھتے ہے جس کے لئے ہر کارکنان کی تعاون کی ضرورت ہیں۔

آج اس دیوان کے توسط سے یہ بات واضح ہوگئی ہے کہ بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی کے کارواں کو آگے بڑھانے میں مخلص کارکنان موجود ہیں جوکہ کسی امتیاز کے بغیر ہر بلوچ سوسائٹی میں تعلیمی بہتری کے لئے کام کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں ۔

سنٹرل کمیٹی کے رکن وحید عباس بلوچ نے اجلاس میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تنظیمی اراکین کے علمی و عملی جہدوجہد کا ثمر ہی ہے کہ کراچی کے مختلف بلوچ علاقوں سے طلبہ و طالبات بلوچ اسٹوڈنس ایکشن کمیٹی میں شمولیت اختیار کررہے ہیں۔ لیاری یونٹ کا قیام اور فعالیت تنظیم کے لئے کسی نیک شگون سے کم نہیں کیونکہ پچلھے کئی دہائیوں سے بلوچ سماج کو غیرسیاسی عوامل میں مبتلا کرنے کی دانستہ کوشش کی گئی اس کے لئے ایک ایسا غیر سیاسی کلچر فروغ دیا گیا جس کی وجہ سے جامعات اور کالجوں میں طلباء کی سیاسی و تنظیمی پروگراموں کو دھچکہ پہنچا ہے مگر یہ ایک حقیقیت ہے کہ تنظیمی سرگرمیاں کسی بھی ماحول و حالات میں تعلیمی بہتری کے لیے کام کرنے کا اعادہ رکھے تو وہ ان عوامل کو بہتر کیا جاسکتا ہے اور بساک بھی اس بات کا طے کرتی ہے کہ کراچی کے مزید بلوچ علاقوں میں تنظیمی پالیسیاں مرتب کرکے محکم انداز میں مثبت شکل دیں۔

اجلاس کے آخری ایجنڈے آئندہ لائحہ عمل میں نئی زونل کابینہ کا قیام عمل میں لایا گیا جس میں صدر نعمان خالد بلوچ، نائب صدر فوزیہ بلوچ، جنرل سیکرٹری پیران دلمراد، ڈپٹی جنرل سیکرٹری بالاچ بلوچ اور انفارمیشن سیکرٹری منظور بلوچ منتخب ہوئے۔

بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی کراچی زون کے نومنتخب کابینہ نے اعادہ کیا کہ کراچی یونیورسٹی سمیت دیگر تعلیمی اداروں میں تنظیمی سازی کے عمل کو وسعت دیا جائے گا اور کراچی کے تعلیمی اداروں میں یونٹ سازی کے ساتھ ہفتہ وار اسٹڈی سرکلز کا جلد آغاز کیا جائے گا۔