واشک: قبائلی رہنماء فائرنگ سے ہلاک

578

بلوچستان کے ضلع واشک میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے قبائلی رہنماء اور بلوچستان عوامی پارٹی (باپ) رکن کو ہلاک کردیا ہے۔

فائرنگ کا واقعہ اس وقت پیش آیا جب قبائلی رہنماء حاجی غلام قادر محمد حسنی مسجد میں نماز تراویح پڑھ کر واپس گھر جارہے تھے۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی انتظامیہ کے اہلکار موقع واردات پہ پہنچ گئے۔

انتظامیہ ذرائع کے مطابق تاہم واقعے کے محرکات تاحال معلوم نہیں ہوسکے جبکہ انتظامیہ اس متعلق مزید تفتیش کر رہی ہے