نوشکی میں فورسز کے ساتھ جھڑپ میں 2 ساتھی شہید ہوگئے – بلوچ لبریشن ٹائیگرز

439
فوٹو: بی ایل ٹی

 بلوچ لبریشن ٹائیگرز کے ترجمان میران بلوچ نے نامعلوم مقام سے میڈیا کو جاری بیان میں کہا ہے کہ گذشتہ روز نوشکی کے علاقے سینکُری میں پاکستانی فوج کے ساتھ جاری جھڑپوں میں تنظیم کے دو ساتھی علی شیر بگٹی عرف جاوید ولد فوج علی بگٹی اور گل داد عرف جنید ولد شفیع محمد سمالانی سرزمین کے دفاع میں بہادری سے دشمن کا مقابلہ کرتے ہوئے شہید ہوگئے۔

میران بلوچ کا کہنا تھا کہ نوجوان شہید علی شیر بگٹی گذشتہ تین سال سے سرزمین کے دفاع میں محاز پر فرائض انجام دے رہے تھے جبکہ شہید گل داد سمالانی گذشتہ برس ہی تنظیم میں شامل ہوکر مادر وطن کی آزادی کیلئے سرگرم ہوگئے تھے۔

ترجمان نے کہا ہے کہ بلوچ لبریشن ٹائیگرز شہداء کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے اس عزم اعادہ کرتی ہے سرزمین کے دفاع میں شہید ہونے والے نوجوانوں کی آزاد بلوچستان کے خواب کی تعبیر تک یہ جنگ جاری رہیں گی۔