مشرقی بلوچستان کے دو رہائشی مغربی بلوچستان میں قتل

367

 

مغربی بلوچستان کے شہر سراوان میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے دو افراد کو قتل کردیا۔

قتل ہونے والوں کے بارے میں بتایا جارہا ہے دونوں مشرقی بلوچستان کے علاقے آواران کے رہائشی ہیں جبکہ قتل ہونے والے افراد کی شناخت نوربخش ولد درویش اور صابر ولد شفیع محمد سکنہ جھاؤ آواران کے ناموں سے ہوئی ہے۔

ذرائع کے مطابق مذکورہ افراد سراوان میں اپنے رشتہ داروں سے ملنے آئے تھے جنہیں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے قتل کردیا۔

واضح رہے کہ مغربی بلوچستان اور افغانستان میں مشرقی بلوچستان سے تعلق رکھنے والے افراد کے ٹارگٹ کلنگ کے واقعات میں حالیہ کچھ وقتوں میں کافی تیزی دیکھنے میں آرہی ہے۔

گذشتہ دنوں افغانستان کے سرحدی علاقے اسپین بولدک میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے چار بگٹی مہاجرین کو بھی قتل کردیا۔

حالیہ دنوں میں ایک طرف جہاں بلوچستان میں پاکستان آرمی نے بڑے پیمانے پر آپریشن کا آغاز کیا ہے وہی بڑی تعداد میں لوگ اپنے آبائی علاقوں سے ہجرت کرکے سندھ اور بلوچستان سمیت مغربی بلوچستان اور افغانستان میں پناہ گزین کی زندگی گزارنے پہ مجبور ہوئے وہیں اکثر اس طرح کے خبر موصول ہوتے رہتے ہیں جہاں انہیں نشانہ بنایا جاتا ہے