مستونگ: دو مختلف واقعات میں دو افراد ہلاک

171
فائل فوٹو

بلوچستان کے ضلع مستونگ میں دو مختلف نوعیت کے واقعات میں دو افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مستونگ بس اڈے کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا جس کی شناخت محمد عاصم ولد مصطفی علیزئی کے نام سے ہوئی ہے۔

لاش کو غوث بخش اسپتال منتقل کردیا ہے تاہم واقعہ کے محرکات تاحال معلوم نہیں ہوسکے۔

دریں اثنا مستونگ ہی میں ایک روڈ حادثے میں ایک شخص ہلاک ہوا ہے ہلاک ہونے والے شخص کے بارے میں بارے میں بتایا جارہا ہے کہ وہ پنجگور کے رہائشی ہیں۔

روڈ حادثہ کھڈکوچہ کے مقام پر مسافر بردار ویگن اور ٹوڈی کار کے تصادم کے نتیجے میں پیش آیا ہے جبکہ حادثے میں ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت خلیل احمد ولد محمد یعقوب سکنہ پنجگور کے نام سے ہوئی ہے جو محکمہ پولیس کے اے ایس آئی ہیں۔