مستونگ: دو سال پرانی مسخ شدہ لاش برآمد

354

بلوچستان کے ضلع مستونگ سے دو سال پرانی مسخ برآمد ہوئی ہے، لیویز اہلکاروں نے بغیر شناخت کے لاش کو دفنا دیا۔

تفصیلات کے مطابق مستونگ کے علاقے کھڈکوچہ کاریز امان اللہ کے مشرقی جانب سے کابو کو ملانے والی پہاڑی سلسلے سے ایک پرانی لاش برآمد ہوئی ہے، بتایا جارہا ہے کہ لاش دو سال پرانی ہے۔

لاش کی اطلاع ملتے ہی لیویز فورس کے نائب رسالدار حوس خان کی سربرائی میں لیویز فورس جائے وقوعہ پہ پہنچ گئی۔

لیویز ذرائع کے مطابق لاش انتہائی مسخ اور جانوروں کے کھانے اور گل جانے کی وجہ سے ڈھانچہ بن چکا تھا اور ناقابل شناخت ہونے کی وجہ سے لاش کو موقع پہ دفنا دیا گیا جبکہ لاش سے موصول ہونے والے کپڑے، چپل و دیگر سامان شناخت کے لیے لیویز تھانہ کھڈکوچہ منتقل کردیا گیا ہے۔

یاد رہے بلوچستان کے طویل و عرض میں مسخ شدہ لاشوں کے برآمدگی کا سلسلہ پرانی ہے بلوچستان میں قوم پرست پارٹیوں کی جانب سے جبری گمشدگی اور مسخ لاشوں کی برآمدگی کی ذمہ داری پاکستانی فوج اور خفیہ اداروں پر عائد کی جاتی ہے۔