لورالائی و قعلہ عبداللہ میں خونی تصادم کے نتیجے میں دو بھائیوں سمیت تین افراد ہلاک، 1 زخمی

360

بلوچستان کے دو الگ اضلاع میں خونی تصادم کے نتیجے میں دو بھائیوں سمیت تین افراد ہلاک جبکہ ایک شخص زخمی ہوا ہے۔

واقعات میں میں دو بھائی قلعہ عبداللہ جبکہ ایک شخص لورالائی میں ہلاک ہوا ہے۔

لورالائی کے علاقے کلی اغبرگ میں دوگروپوں کے درمیان لڑائی جھگڑے میں خنجر کے آزادانہ استعمال سے دو بھائی شدید زخمی ہوگئے جنہیں سول ہسپتال منتقل کیا جارہا تھا کہ ایک بھائی جاوید خان ولد ظریف خان زُخپیل زخموں کی تاب نہیں لاتے ہوئے ہلاک ہوگیا جبکہ دوسرا بھائی محمد صادق بھی شدید زخمی ہے۔

لیویز نے موقع پر پہنچ کر مقدمہ درج کرکے ملزمان کی گرفتاری کیلئے کاروائی شروع کر دی۔

ہلاک ہونے والے جاوید خان کاکڑ پی ٹی آئی یوتھ ونگ ضلع زیارت کے نائب صدر تھے۔

دوسری جانب قلعہ عبداللہ جنگل پیر علیزئی میں چچا نے فائرنگ کرکے دو بھتیجوں کو قتل کرکے موقع واردات سے فرار ہوگیا۔