قلات: جوہان میں پاکستانی فورسز کے کانوائے پر حملے میں متعدد اہلکار ہلاک کیے – یو بی اے

417

یونائیٹڈ بلوچ آرمی کے ترجمان مرید بلوچ نے نامعلوم مقام سے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ قلات کے علاقے جوہان شاہ پیر کے مقام پر بلوچ سرمچاروں نے قابض ریاست پاکستان کے سیکورٹی فورسز کے کانوائے کو اس وقت ریموٹ کنٹرول بم سے نشانہ بنایا جو کہ علاقے میں آپریشن کے غرض سے جارہے تھے۔ ریموٹ کنٹرول بم حملے کے بعد بلوچ سرمچاروں نے دشمن کے کانوائے کو راکٹوں اور خودکار ہتھیاروں سے بھی نشانہ بناکر دشمن کو بھاری جانی و مالی نقصان پہنچایا اس حملے کی ذمہ داری یونائیٹڈ بلوچ آرمی قبول کرتی ہے۔

ترجمان نے کہا کہ یونائیٹڈ بلوچ آرمی چین سمیت تمام غیر ملکی سرمایہ کاروں کو خبردار کرتی ہے کہ وہ بلوچستان میں سرمایہ کاری سے گریز کریں کیونکہ وہ تمام ملکی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کے پراجیکٹس منصوبے اور اہلکار بلوچ سرمچاروں کے نشانے پر ہیں۔

ترجمان نے مزید کہا کہ بلوچ عوام سیکورٹی فورسز کے اہلکاروں، چوکیوں، کیمپوں اور سرکاری تنصیبات سے دور رہیں، ٹرین میں سفر نہ کریں، سرکاری منصوبوں کا حصہ نہ بنے کیونکہ وہ بلوچ سرمچاروں کے نشانے پر ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ اسی طرح کے حملے بلوچستان کی آزادی تک جاری رہینگے۔