قلات؛ موبائل ٹاور دھماکے سے تباہ، سروس معطل

303
فائل فوٹو:

بلوچستان کے ضلع قلات میں موبائل ٹاور دھماکے سے تباہ کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق قلات کے علاقے کیشان شیخڑی میں نامعلوم مسلح افراد نے موبائل ٹاور کو بارودی مواد سے اڑا دیا جس کے بعد مذکورہ علاقے میں فون سروس معطل ہوگئی ہے۔

اس سے قبل بلوچ مسلح تنظمیوں ایسے واقعات کی ذمہ داری قبول کرتی رہی ہیں۔ تنظمیوں کا موقف ہے کہ پاکستانی فوج ان موبائل نیٹورکوں کے ذریعے بلوچ مسلح تنظیموں کی نگرانی کیلئے استعمال کرتی ہے۔ تاہم اس دھماکے کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔