بلوچ ڈاکٹر فورم کے مرکزی ترجمان نے سرکاری ملازمین کی احتجاج کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ مہنگائی، بے روزگاری اپنے عروج پر ہے ہر چیز کی قیمت دس گناہ بڑھ گئی ہے اس کے باوجود سرکاری ملازمین کے تنخواہوں میں اضافے سمیت دیگر سہولت نہ دینا سمجھ سے بالاتر ہے۔
انہوں نے کہا کہ انہی حالات سے متاثر ملازمین آج آٹھارہ دنوں سے دھرنے پر بیٹھے ہوئے ہیں لیکن حکومتِ وقت اپنی ہٹ دھرمی، ضد اور انا کو سمبھالے کھڑی ہے۔
سرکاری ملازمین کی دہرنا اور احتجاجی مظاہروں کی وجہ کوئٹہ شہر کے عوام کی زندگی مفلوج ہوکر رہ گئی ہے لہذا حکومت کو چاہیے کہ سرکاری ملازمین کے مطالبات جو کہ جائز بھی ہیں ان کو پورا کرے تاکہ سرکاری ملازمیں بخوشی احتجاج کو ختم کرکے اپنے گھروں کو لوٹ جائیں اور کوئٹہ شہر کے عوام کی حالت زندگی معمول پر ہو۔
بلوچ ڈاکٹرز فورم نے اپنے تمام ممبران کو تاکید کی کہ وہ اپنے ہسپتالوں میں ڈیوٹی پر موجود رہیں تاکہ عوام کو کسی بھی قسم کی تکلیف نہ ہو۔