خاران میں ڈی سی کے رہائش گاہ پر دستی بم حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔ بی آر اے

243

یہ حملہ موجودہ ڈپٹی کمشنر خاران عبدالسلام اچکزئی کی قابض فورسز کے ساتھ خصوصی گٹھ جوڑ کے تناظر میں کیا گیا ۔ بیبگر بلوچ

بلوچ ریپبلکن آرمی کے ترجمان بیبگر بلوچ نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے سرمچاوں نے گذشتہ روز مغرب کے وقت خاران شہر میں ڈپٹی کمشنر خاران کے رہائش گاہ پر دستی بم سے حملہ کیا، حملے میں ڈپٹی کمشنر کے رہائش گاہ کو جزوی نقصان پہنچا۔

انہوں نے کہا کہ یہ حملہ موجودہ ڈپٹی کمشنر خاران عبدالسلام اچکزئی کی پاکستانی فوج کے ساتھ خصوصی گٹھ جوڑ کے تناظر میں کیا گیا۔ مذکورہ ڈی سی علاقے میں ایف سی اور خفیہ اداروں کے کہنے پر اپنے اختیارات کا ناجائز فائدہ اٹھا کر علاقے میں اپنے ماتحت بلوچ ملازمین کو تنگ کرنے کے علاوہ انہیں ڈرا دھمکا کر پاکستانی فوج کے منعقد کردہ سازشی پروگرامات میں شامل کرتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہماری اس طرح کی کاروائیاں آزاد وطن کی قیام تک جاری رہینگے۔