خاران: لیویز تھانے پر دستی بم حملہ، اہلکار زخمی

421

بلوچستان کے ضلع خاران میں نامعلوم افراد نے تھانے کو دستی بم حملے میں نشانہ بنایا ہے، حملے میں لیویز اہلکاروں کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

نامعلوم افراد نے خاران شہر میں لیویز تھانے کو دستی بم حملے میں نشانہ بنایا اور فرار ہوگئے، حملے کے نتیجے میں لیویز اہلکار زخمی ہوئے ہیں جن میں سے دو اہلکاروں کی شناخت صدام سیاپاد اور گل شیر کے نام سے ہوئی ہے۔

حملے کے بعد شہر میں عسکری اداروں کے اہلکاروں کے گشت اور ناکہ بندی میں اضافہ کردیا گیا جبکہ جائے وقوعہ سے شواہد جمع کرنے کا آغاز کیا گیا ہے۔

خاران میں فورسز اور حکومتی حمایت یافتہ افراد پر اکثر حملوں کی ذمہ داری بلوچ مسلح آزادی پسند تنظیمیں قبول کرتی رہی ہے تاہم تاحال اس حملے کی ذمہ داری کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔