تربت: مسلح افراد کی فائرنگ سے دو افراد ہلاک

1817

بلوچستان کے ضلع کیچ میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے دو افراد کو ہلاک کردیا۔

فائرنگ کا واقعہ کیچ کے مرکزی شہر تربت کے علاقے آبسر کولوائی بازار کے مقام پر پیش آیا ہے۔

فائرنگ کے واقعے میں ہلاک ہونے والوں شناخت وارث ولد سید محمد زامرانی اور داد جان ولد ابوبکر سکنہ پروم کے ناموں سے ہوئی ہے جو بنیادی طور پر زامران کت کے رہائشی ہے تاہم اب آبسر کولوائی بازار میں رہائش پذیر تھے۔

ذرائع کے مطابق فائرنگ کے واقعے میں داد جان موقع پہ ہلاک ہوا ہے جبکہ وارث کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے بعدازاں وہ بھی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہوگیا۔ ذرائع کا کہنا ہے مذکورہ افراد حکومتی حمایت یافتہ گروہ سے تھا۔

حالیہ دنوں حکومتی حمایت یافتہ افراد پر ہونے والا یہ چوتھا حملہ ہے جن میں مجموعی طور پر پانچ افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ اس سے قبل ہونے والے تین حملوں کی ذمہ داری بلوچ مسلح آزادی پسند تنظیمیں بلوچ لبریشن آرمی اور بلوچستان لبریشن فرنٹ قبول کرچکی ہے۔

آج ہونے والے حملے کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔