بلوچستان: موبائل ٹاور اور معدنیات لے جانے والے ٹرک پر فائرنگ، ایک شخص ہلاک

352
فوٹو: گذشتہ سال اپریل کے مہینے میں بی ایل ایف نے کرومائیٹ لیجانے والی گاڑیوں کو خضدار میں نشانہ بنایا تھا۔

بلوچستان کے ضلع خضدار کے تحصیل وڈھ سارونہ میں قیمتی پتھر سے لوڈ ایک ٹرک پر فائرنگ کی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق نامعلوم افراد نے ٹوکن کے علاقے میں کراچی جانے والے سنگ مرمر سے لوڈ ٹرک کو نشانہ بنایا۔

فائرنگ سے ٹرک کو نقصان پہنچا اور ڈرائیور کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہوا۔

دریں اثناء بلوچستان کے ضلع بارکھان کے علاقے چھتر میں نامعلوم افراد نے موبائل ٹاور پر فائرنگ کی، جس سے ٹاور کو نقصان پہنچا۔

ذرائع کے مطابق ٹیلی نار پاکستان کی ٹاور پر فائرنگ سے جانی نقصان نہیں ہوا ہے تاہم علاقے میں سروس معطل ہوگیا ہے۔ کمپنی نے ٹاور پر فائرنگ کے واقعے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

دونوں واقعات کی ذمہ داری ابھی تک کسی تنظیم کی جانب سے قبول نہیں کیا گیا ہے۔