بلوچستان: تین مرتبہ منسوخ ہونے والی پولیو مہم آج سے شروع

115

بلوچستان میں تین مرتبہ منسوخ ہونے والی پولیو مہم آج سے شروع کیا جارہا ہے۔

حکام کے مطابق پولیو مہم کے دوران 24 لاکھ سے زائد بچوں کو قطرے پلانے کا ہد ف مقرر کیا گیا ہے۔ پولیو مہم میں 10 ہزار سے زائد ٹیمیں حصہ لینگی۔

بلوچستان کے 33 اضلاع میں پانچ روزہ انسداد پولیو مہم آج شروع ہوگئی

ایمرجنسی آپریشن سینٹر کوآرڈینیٹر راشد زراق کا کہنا ہے کہ اس وقت دنیا بھر میں پاکستان اور افغانستان دو ایسے ممالک ہیں جہاں پر پولیو وائرس موجود ہے۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ بلوچستان میں اس سال ایک پولیو کیس قلعہ عبداللہ سے رپورٹ ہوا ہے۔ پولیو کو ہرانے کی جنگ میں والدین، سیاسی حلقوں، علماء کرام اور انتظامیہ کا کردار نہایت اہم ہے۔

راشد زراق کا کہنا ہے کہ پولیو کی ہر مہم میں پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کی ویکسین پلانا لازمی ہے۔