بارسلونا نے ایتھلیٹک کلب کو 4-0 سے شکست دے کر کوپا دیل ری اپنے نام کرلیا، یہ کاتالان کلب کے لئے 31 واں کوپا دیل ری ٹائٹل ہے اور 2017/18 کے ایڈیشن کے بعد ان کی پہلی جیت ہے۔
میچ کے پہلے ہاف میں ایتھلیٹک کے دفاع نے میسی اینڈ کمپنی کو مایوس کیا اور اپنے گول پول سے دور رکھا ۔
کوپا دیل ری بارسلونا نے جیتا جن میں یہ پہلا کپ ہے جو میسی نے بطور بارسلونا فٹ بال کلب نے جیتا ہے ۔فائنل میچ میں ایتھلیٹک کے خلافپ میسی نے دو گول کئے۔
میسی نے بارکہ ٹی وی سے بات کرتے ہوئے کہا ”بارسلونا فٹ بال کلب کا کپتان بننا بہت خاص ہے۔ اور یہ کپ بھی میرے لئے نہایت اہم اور خاص ہے جسے میں نے بطور کپتان اٹھایا ہے۔
میسی نے کہا کہ اس اہم موقع پر مجھے افسوس ہے کہ میرے مداح اس جیت کے جشن میں شامل نہیں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جیت اور کپ ہمیشہ اہمیت کے حامل ہوتے ہیں اور شائقین ان سے لطف اٹھاتے ہیں۔ میسی نے کہا کہ ہم مضبوط ہورہے ہیں اوربہت اچھے کھیل کا مظاہرہ کررہے ہیں، بدقسمتی سے ہم کلاسیکو کے خلاف اچھا نتیجہ حاصل نہیں کرسکے۔