ایرانی فورسز کی کاورائی، تین افراد ہلاک

390

ایرانی فورسز اور مسلح افراد کے مابین ایک جھڑپ میں تین افراد کے ہلاک ہونے کے اطلاعات ہیں۔

خبر رساں ادارے کے مطابق پاسداران انقلاب کا ایرانی علاقے میں عسکری کارروائی کے دوران تین افراد ہلاک ہوئے ہیں اور ان کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور باردو بھی برآمد کرنے کا دعویٰ کیا گیا۔

ایران کی نیم سرکاری نیوز ایجنسی فارس کے مطابق عسکری کارروائی کے دوران مسلح افراد نے مزاحمت بھی کی ہے اور پاسداران انقلاب کی فورسز کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا ہے

پاسداران انقلاب کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں بھی تین ہلاکتوں کی تصدیق کی گئی ہے تاہم ہلاک ہونے والوں کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی اور نہ ہی مزید تفصیلات بتائی گئی ہیں۔