اراضیات پر قبضے کا خواب قبضہ گروپ ہمسایہ قبائل اور مقامی لینڈ مافیا چھوڑ دے – اہلیان نیوکاہان

297

کوئٹہ کے نواحی علاقے نیوکاہان کے رہائشیوں نے اپنے ایک جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ نیوکاہان میں ہمارے زمینوں پر چند قبضہ گیر گروپ قبضہ کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

اہلیان نیوکاہان نے قبضہ مافیا کو پسپا کیا اس سے قبل بھی مختلف عناصر نے نیوکاہان کی ارضیات کو قبضہ کرنے کی کوشش کی جنہیں ناکام بنایا گیا اب اک بار پھر چند عناصر ہماری اراضیات کو قبضہ کی مذموم عزائم کررہے تھے جنہیں ہمسایہ قوم اور چند مقامی عناصر کی کمک اور مدد حاصل ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم اہلیان نیوکاہان مری کیمپ ان کو تنبیہ کرتے ہیں کہ وہ نیوکاہان کے اراضیات کو قبضہ گیر گروپوں کے ساتھ مل کر فروخت کرنے و قبضہ سے اجتناب کریں ورنہ اہلیان نیوکاہان اپنی اراضیات کی دفاع اچھی طرح جانتی ہیں۔