آواران میں پاکستانی فوج کے اہلکار کو سنائپر سے نشانہ بنا کر ہلاک کیا- بی ایل ایف

221

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے ضلع آواران کے تحصیل جھاؤ میں پاکستانی فوج کے چوکی پر اسنائپر حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔

میجر گہرام بلوچ نے میڈیا میں جاری بیان میں کہا ہے کہ جھل جھاؤ میں عطامحمد گوٹھ بازار میں قائم آرمی کی چوکی پر سرمچاروں نے بدھ کی صبح گیارہ بجے اسنائپر رائفل سے حملہ کر کے ایک اہلکار کو ہلاک کیا ہے۔

میجر گہرام بلوچ نے مزید کہا کہ قابض پاکستانی فورسز پر حملے مقبوضہ بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔