بی ایس او پجار کے مرکزی ترجمان نے آئی اے رحمٰن کے وفات پر اپنے جاری کیئے گئے تعزیتی بیان میں کہا ہے کہ آئی اے رحمٰن کے رحلت سے صحافت اور انسانی حقوق کے تنظیمں ایک اہم ستون سے محروم ہوئے ہیں۔
انہوں نے کہا آئی اے رحمٰن انسانی حقوق کے علمبردار سماجی و سیاسی کارکن ظلم و ستم کے خلاف مظبوط و توانا آواز تھے ان کی لازوال قربانیوں، طویل انتھک جدوجہد کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا آئی اے رحمٰن ایک نڈر بے باک صحافی ہونے کے ساتھ ساتھ انسانی حقوق کے حوالے سے ایک پہچان تھے ان کو پاکستان میں انسانی حقوق تحریکوں کا سرگردہ رہنماء مانا جاتا ہے۔ آئی اے رحمٰن کی رحلت سے روشن و ترقی پسند حلقوں میں ایک خلاہ پیداہ ہوا ہے وہ تین نسلوں کو صحافت اور انسانیت کا درس دیتا رہا وہ انسانی حقوق کے اصولوں کے لیے کھڑے رہتے تھے وہ اخلاقی قطب نما اور اجتماعی شعور تھے ۔
ترجمان نے آخر میں کہا تنظیم آئی اے رحمٰن کے رحلت سے ان کی خاندان کے دکھ درد میں برابر کی شریک ہے اور دعا ہے رب پاک انہیں جنت الفردوس نصیب کریں۔