کیچ: مسلح افراد کا فورسز کی چوکی پر حملہ

224

بلوچستان کے ضلع کیچ میں مسلح افراد نے پاکستانی فورسز کے چوکی پر حملہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کیچ کے علاقے تمپ برت کئور کے مقام پر نامعلوم مسلح افراد نے فورسز کی چوکی کو نشانہ بنیا اور فرار ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق اس حملے میں فورسز کو جانی و مالی نقصان کا سامنا رہا ہے تاہم حکام کی جانب سے اس کی تصدیق یا تردید تاحال نہیں کی گئی۔

واضح رہے کہ کیچ اور گردنواح میں فورسز پر ہونے والے حملوں کی ذمہ داری بلوچ آزادی پسند تنظیمیں قبول کرتے آرہے ہیں تاہم اس حملے کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی ہے۔