معروف انڈئن صحافی روہت سردانہ انتقال کرگئے

58

انڈیا کے معروف صحافی اور نیوز اینکر روہت سردانہ انتقال کرگئے۔ روہت سردانہ جو طویل عرصے سے زی نیوز میں اینکر اور آج تک نیوز چینل میں اینکر کی حیثیت سے کام کر رہے تھے۔

روہت سردانہ، انڈین ٹی وی میڈیا کے مانے جانے والے چہرہ تھے اور آج تک نیوز چینل پر نشر ہونے والے شو ‘دنگل’ کے پروگرام کے اینکر بھی تھے۔

اگرچہ وہ کورونا اور دل کا دورہ پڑنے کی وجہ سے انتقال کرگئے ہیں لیکن ایک دن پہلے تک وہ کورونا متاثرہ لوگوں کی مدد کے لئے سرگرم عمل تھا۔

روہت سردانہ کے انتقال کے بعد انڈئن وزیر اعظم نریندرمودی اور دیگر سیاسی اور صحافی برادری نے ٹویٹ کرکے ان کے کام کو سراہا اور خاندان والوں سے اظہار یکجہتی کی ہے۔