کیا پریانکا اپنی کتاب کا ہندی ورژن پیش کرنے جارہی ہیں؟

295
فوٹو: فائل

بالی وڈ سمیت ہالی وڈ میں بھی اپنے ٹیلنٹ کا لوہا منوانے والی اداکارہ پریانکا چوپڑا نے حال ہی میں اپنی زندگی کے حالات و واقعات پر مبنی کتاب ’ان فنشڈ‘ کا ہندی ورژن پیش کرنے کا اشارہ دیا ہے۔

گزشتہ دنوں اداکارہ پریانکا چوپڑا نے کتاب ’ان فنشڈ‘ لانچ کی تھی جسے نیویارک کی بیسٹ سیلر کتابوں کی فہرست میں بھی شامل کیا گیا ہے۔

اس کتاب میں بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا نے اپنی زندگی میں پیش آنے والے حالات و واقعات کا ذکر کرنے کے ساتھ ساتھ کئی انکشافات بھی کیے ہیں۔

—اسکرین گریب

اب حال ہی میں اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک اسٹوری شیئر کی جس میں ہندی میں لکھ رہی ہیں کہ ’ابھی باقی ہے سفر‘، 

ساتھ ہی پریانکا لکھتی ہیں کہ ’جلد آرہا ہے‘۔

اس اسٹوری کو دیکھنے کے بعد یہ ظاہر ہو رہا ہے کہ شاید پریانکا اپنی کتاب ان فنشڈ کا ہندی ورژن بھی پیش کریں۔

تاہم کتاب کا ہندی ورژن پیش کرنے کے حوالے سے اداکارہ پریانکا چوپڑا کی جانب سے کوئی واضح اعلان نہیں کیا گیا ہے۔