پنجگور: گچک اور گردنواح میں فوجی آپریشن

534

بلوچستان کے ضلع پنجگور میں پاکستانی فوج کی جانب سے آپریشن کی جارہی ہے۔ گچک و گردنواح کے علاقوں کو جانے والے راستوں کی ناکہ بندی کردی گئی ہے۔

اطلاعات کے مطابق گذشتہ رات پاکستانی فورسز کی بڑی تعداد نے گچک میں پیش قدمی کی اور آج آپریشن کا آغاز کیا۔ قبل ازیں تین روز سے گچک سے متصل کیلکور کے علاقے میں فورسز نے آپریشن کی۔

ذرائع کے مطابق گذشتہ تین روز کیلکور میں فوجی آپریشن کے دوران علاقے میں موبائل نیٹورکس کو بند کیا گیا تھا جبکہ ہیلی کاپٹروں کی گشت بھی اس دوران علاقے میں جاری رہی۔ کیلکور کے مختلف مقامات پر فورسز اہلکاروں نے کئی گھروں کو بھی نذر آتش کردیا ہے۔

گچک آپریشن میں لوگوں کے جبری گمشدگیوں اور جانی و مالی نقصانات کے خدشے کا اظہار کیا جارہا ہے تاہم تاحال اس حوالے سے کوئی تفصیلات موصول نہیں ہوسکی ہے۔

حکام نے مذکورہ علاقوں میں آپریشن کے حوالے سے تاحال کوئی موقف پیش نہیں کیا ہے۔