پنجگور کے رہائشی شخص کی لاش تربت سے برآمد

406

بلوچستان کے ضلع کیچ سے ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے جسے شناخت کے لئے ڈی ایچ کیو ہسپتال تربت منتقل کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ذہنی طور پر بیمار پنجگور کے رہائشی شخص کی لاش تربت سے برآمد ہوئی ہے لاش کو شناخت کے لئے سول اسپتال تربت منتقل کردیا گیا۔

متاثرہ شخص کی جیب سے برآمد ہونے والی رسید کے مطابق، اس کا نام ارم شاہ ہے لیکن مزید معلومات نہیں مل سکی اور ناہی موت وجہ معلوم ہوسکی۔