پنجگور میں پاکستانی فورسز کی آپریشن جاری

361

بلوچستان کے ضلع پنجگور میں پاکستانی فورسز نے آپریشن کا آغاز کردیا ہے۔ فورسز کو ہیلی کاپٹروں کی کمک حاصل ہے۔

اطلاعات کے مطابق پنجگور کے علاقے کیلکور میں ہیرونٹ، کرکی، بالی ریک، پلیمک، کلیڑی، سیتوک، بیدری، جک بن، تگنی، دنبی، شینزدان، جنچوپ اور حاجی آباد میں آپریشن کی جارہی ہے۔

فوجی آپریشن کا آغاز گذشتہ شام کو کیا گیا جہاں فورسز کی متعدد گاڑیوں اور ہیلی کاپٹروں کو مذکورہ علاقوں میں پہنچے تھے۔

علاقائی ذرائع کے مطابق دوران آپریشن عام آبادیوں کو نشانہ بنایا جاسکتا ہے تاہم تاحال کسی قسم کی جانی اور مالی نقصانات کی تفصیلات موصول نہیں ہوسکی ہے۔