پنجگور: تیل کے کاروبار سے منسلک 2 افراد جبری طور پر لاپتہ

432

بلوچستان کے ضلع پنجگور سے پاکستانی فوج نے دو افراد کو حراست میں لیکر نامعلوم مقام پر منقتل کردیا ہے۔ لاپتہ کیے جانیوالے دونوں افراد تیل کے کاروبار سے منسلک ہیں۔

اطلاعات کے مطابق گذشتہ رات عشاء کے وقت پنجگور کے سرحدی علاقے چیدگی سے پاکستانی فورسز کے اہلکاروں نے وحید ولد کریم داد اور بلال ولد جان سکنہ عیسیٰ پنجگور کے حراست میں لیا۔

ذرائع کے مطابق فورسز اہلکاروں کے ہمراہ سادہ کپڑوں میں ملبوس مبینہ طور پر ڈیتھ اسکواڈز کے اہلکار بھی شامل تھے۔ دونوں افراد کو گرفتار کے وقت تشدد کا نشانہ بنانے کے بھی اطلاعات ہیں۔

حکام نے اس حوالے سے تاحال کوئی موقف پیش نہیں کیا ہے۔ بلوچستان کے مختلف علاقوں میں جبری گمشدگیوں کے واقعات کی روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ ہورہے ہیں۔