مند: پاکستانی فوج پر حملے میں چار اہلکار ہلاک کیئے – بی ایل ایف

281

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے پاکستانی فوج کے دو گاڑیوں پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج جمعہ کے روز سرمچاروں نے ضلع کیچ کے علاقے مند میں بلو اور مبارکچات کے درمیان پاکستانی فوج کے دوگاڑیوں کو بھاری ہتھیاروں سے نشانہ بنایا۔ اس سے چار فوجی اہلکار موقع پر ہلاک ہوئے اور کئی زخمی ہوئے ہیں۔ ان میں ایک آفیسر شامل ہے۔ وہ ان علاقوں میں گاڑیوں کی چیکنگ کے بعد کیمپ کی جانب جارہے تھے۔

میجر گہرام بلوچ نے مزید کہا کہ اس حملے کے بعد پاکستانی فوج نے مذکورہ علاقوں میں آپریشن کا آغاز کیا ہے۔