بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے مشکے، گجر میں آرمی کیمپ پر حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔
بی ایل ایف کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا میں جاری بیان میں کہا ہے کہ سرمچاروں نے پیر کی رات نو بجے مشکے میں گجر آرمی کیمپ پر راکٹوں اور بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا ہے، گجر کالج میں قائم آرمی کیمپ کے مین دو مورچے حملے میں تباہ ہوئے جبکہ کیمپ کے اندر بھی راکٹ داغے گئے، اس حملے میں قابض فوج کو بھاری جانی و مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
میجر گہرام بلوچ نے مزید کہا کہ قابض فورسز پر حملے مقبوضہ بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔