مستونگ: اسپلنجی آپریشن میں کالعدم تنظیم کے 5 ارکان مارے گئے – سی ٹی ڈی

916
فائل فوٹو

کاونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ بلوچستان کے ضلع مستونگ کے علاقے اسپلنجی میں ایک آپریشن میں کالعدم تنظیم کے پانچ ارکان مارے گئے ہیں۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران اسلحہ و بارود بھی برآمد کیا گیا۔

حکام نے تاحال میڈیا کو تفصیلات فراہم نہیں کی ہے کہ مذکورہ افراد کا تعلق کس تنظیم سے ہے۔