نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل جان بلیدی، مرکزی خواتین سیکرٹری یاسمین لہڑی، مرکزی جوائنٹ سیکرٹری اسلم بلوچ، بی ایس او پجار کے صوبائی صدر بابل ملک بلوچ، ضلعی صدر نواز، صوبائی وحدت کے جنرل سیکرٹری خیر بخش بلوچ اور دیگر رہنماوں نے کہا ہے کہ آج بلوچستان کے خلاف ایک بار پھر سازش ہو رہی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان کو تقسیم کرنے اور بلوچستان کو ترقی کے نام پر نارتھ ساوتھ کے نام سے تقسیم کی سازش کا مقصد اقوام کو آپس میں دست و گریباں کرنا ہے ہم ایسی ترقی ہرگز نہیں چاہتے جس ترقی سے اقوام کو آپس میں دست و گریباں ہوجائے نیشنل پارٹی عوام کے حقوق اور وسائل پر اختیار چاہتے ہیں جس میں جمہوری آزادی ہو ووٹ کی عزت و تقدس بحال ہوعوام کی رائیگا احترام ہو۔
ان کا مزید کہنا ہے کہ بلوچستان کے عوام کے سیاسی سماجی معاشرتی مفادات کے مطابق پالیسیاں مرتب ہو، غیرسیاسی مداخلت سے ملک میں بدنام ہورہا ہیں، سیاسی کارکنوں کو غیرسیاسی بنانے کی سازش کی جارہی ہیں، ایک طرف سے کہتے ہیں کہ لاپتہ افراد کا مسئلہ حل کیا جائے گا تو دوسری طرف سے لاپتہ بلوچ سیاسی کارکنوں کو جعلی پولیس مقابلوں میں قتل کیا جارہا ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے پارٹی کے بانی رہنماء مرحوم جہانگیر بلوچ کی برسی کی مناسبت سے مستونگ میں تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
تعزیتی ریفرنس سے مرکزی کمیٹی کی رکن میران بخش بلوچ، صوبائی ورکنگ کمیٹی کے رکن آغا فاروق شاہ، میر سکندر ملازئی، تحصیل صدر نثار مشوانی، ظفر اقبال ظفر بلوچ اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔