سبی : پاکستانی فورسز کے ہاتھوں ایک شخص لاپتہ

222

سبی سے فورسز نے ایک شخص کو حراست میں لے کر لاپتہ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی فورسز نے سبی کے علاقے بادرا سے ایک شخص کو حراست میں لے کر لاپتہ کردیا، حراست بعد لاپتہ ہونے والے شخص کی شناخت زرین خان مرگیانی ولد عزیزو کے نام سے ہوئی ہے۔

ذرائع کے مطابق مذکورہ شخص کو گذشتہ روز پاکستانی فورسز کے حکام نے حاضری کے لئے کیمپ بلاکر حراست میں لیکر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے جس کے بعد ان کے حوالے سے کسی قسم کی معلومات نہیں مل سکی ہے۔

خیال رہے بلوچستان کے کئی علاقوں میں پاکستانی فورسز کی جانب سے لوگوں پر پابندی عائد کی گئی ہے کہ کیمپ آکر اپنی حاضری لگائیں۔

واضح رہے کہ گذشتہ مہینے بلوچ لاپتہ افراد کے اہلخانہ نے پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں ڈی چوک کے مقام پر اپنے دھرنے کو اس شرط پر موخر کیا تھا کہ پاکستان کے وزیر اعظم عمران نے یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ لاپتہ افراد کے معاملے میں مثبت پیشرفت کرینگے جبکہ اس کے برعکس بلوچستان میں لاپتہ افراد کا معاملہ مزید شدت اختیار کر رہا ہے۔