سبی سے مسلح افراد کے ہاتھوں ایک شخص جبری طور پر لاپتہ

314

بلوچستان سے لاپتہ ہونے والے افراد کے لواحقین کی پاکستانی دارالحکومت اسلام آباد میں احتجاج اور پھر لاپتہ افراد کی بازیابی کی حکومتی یقین دہانی کے بعد سے بلوچستان میں ایک مرتبہ پھر جبری گمشدگی اور جعلی مقابلوں میں قتل و غارت گری کا سلسلہ تیز ہوگیا ہے۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک رپورٹ کے مطابق سبی کے علاقے اللہ آباد روڑ سے مسلح افراد نے ایک شخص کو گرفتار کرکے لاپتہ کردیا ۔

جبری طور پر لاپتہ ہونے والے شخص  کی شناخت ایاز بنگلزئی کے نام سے ہوئی ۔

خاندانی زرائع کے مطابق ایاز بنگلزئی کوئٹہ میں برسر روزگار تھا اور بھائی کی شادی کے سلسلے میں سبی آیا ہوا تھا اور گھر کے سامنے سے ہی مسلح افراد اسے گرفتار کرکے لاپتہ کردیا ۔

بلوچستان میں گذشتہ چند روز کے دوران کوئٹہ ، نوشکی اور سبی سے نصف درجن سے زائد افراد پاکستانی فورسز اور خفیہ اداروں کے ہاتھوں جبری طور پر لاپتہ ہوئیں ہیں ۔

جبکہ دوسری جانب گذشتہ دنوں پانچ لاپتہ افراد کو پاکستانی فورسز نے مستونگ کے علاقے اسپلنجی میں ایک جعلی مقابلے میں قتل کردیا تھا ۔

لاپتہ افراد کے جعلی مقابلوں میں قتل کی بلوچستان کے آزادی پسند  سیاسی جماعت بی این ایم سمیت پارلیمانی پارٹی   بی این پی،  نیشنل اور طلباء تنظیموں بی ایس او آزاد اور بی ایس او پجار نے بھی بھرپور مذمت کی ۔